پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تھری پیس سوٹ میں سوئمنگ کرنے کی وجہ بتادی۔وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر سوٹ پہن کر سوئمنگ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلی مرتبہ میں نے ٹریننگ کے بعد سوئمنگ کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس پر لوگوں کی جانب سے عجیب قسم کے تبصرے کیے گئے تھے۔
یہ وسیم اکرم تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں کیوں نہا رہے ہیں؟#wasimakram,#pakistan,#swimming pic.twitter.com/tn7cOPFrrY
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) April 14, 2022
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے پول میں سوئمنگ کی ویڈیو شیئر کی تو بہت سے لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آرہی، قمیض اتار کر نہا رہے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آج تھری پیس پہن کر سوئمنگ کر رہا ہوں۔انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لو جی اب آپ خوش ہیں، اب میں تھری پیس سوٹ پہن کر نہا رہا ہوں۔وسیم اکرم نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینی چاہیے’۔