سپین کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاریز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون نوواک ڈچکووچ کو شکست دیکر سب کو حیران کردیا، یاد رہے کہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں کارلو الکاریز نے ہم وطن رافیل نڈال کو شکست سے دوچار کیا تھا،انیس سالہ کارلوس نے نووک کو ایک سخت مقابلے کے بعد چھ سات (پانچ سات)، سات پانچ سات چھ (سات پانچ) سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، فائنل میں اب کارلوس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویورو کے ساتھ ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں یونان کے سٹیفانوس سٹیسیپاس کو چھ چار، تین چھ اور چھ دو سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے، کارلوس الکاریز پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اکیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نڈال اور بیس بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نووک کو یکے بعد دیگرے شکست دی ہے ، گزشتہ ماہ کارلوس الکاریز نے ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد وہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے تھے۔