پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر اور سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے بھی پاکستان سپر لیگ شروع ہونی چاہیے۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں ثنا میر نے کہا کہ 2 سال بعد میدان میں آئی تو بڑا مشکل تھا مگر پریکٹس کے بعد بولنگ کرنے لگی۔انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ثنا میر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کوچز کی رہنمائی سے پاکستانی پلیئرز کو اسکلز نکھارنے کے مواقع مل رہے ہیں۔