کیوی آل رائونڈر جیمز نیشام کو نیوزی کرکٹ بورڈ کا کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ مائیکل بریس ویل کو بورڈ نے پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا ہے اور سپنر اعجاز پٹیل بھی کنٹریکٹ حاصل کرنے والے بیس کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جیمز نیشام جو 2017 کے بعد سے نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے ہیں گزشتہ بارہ ماہ کے دوران اپنے ملک کی جانب سے صرف نو ٹی ٹوئٹنی میچوں میں حصہ لے سکیں ہیں جس کے دوران انہوں نے سات اننگز میں 135.29 کی اوسط سے 92 رنز بنائے ہیں نیشام نے اپنا آخری ون ڈے میچ مارچ 2021 میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے ان میں ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریس ویل، ڈیون کونوائے، کولن ڈی گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکلز، اعجاز پٹیل، گیلن فلپس، مائیکل سلانٹر، ایش سودھی، ٹم سودھی، نیل ویگنر، کین ولیمسن اور ویل ینگ شامل ہیں۔