محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پشاورکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیزہ بازی مقابلوں کا شاندار انعقاد کیاگیا جس کے انفرادی مقابلوں میں ایبٹ آباد کے جدون خان جبکہ سیکشن کے مقابلوں میں خان وجاہت خان کے سربراہی میں الکبیر اعوان کلب بنوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان تھے ان کے ہمراہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فائنانس طارق خان،ڈائریکٹر اپریشن عزیز اللہ جان ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ،شاہ فیصل آفریدی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد خان،،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد، ایڈمن آفیسر ارشاد خان،ذاکر اللہ اور آرگنائزنگ سیکرٹری واحد بخش سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں پشاور میں پہلی مرتبہ نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں خیبرسمیت ملک بھر سے دوسو سے زائد گھڑ سواروں نے شرکت کی ۔نیزہ بازی کے مقابلوں میں اٹک ، فتح جنگ ، فیصل آباد، ملتان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے نیزہ بازوں نے حصہ لیا. جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں پشاور سمیت مختلف اضلاع سے شائقین موجود تھیں ۔
،پشاور کے نواحی علاقے سربند میں مصنوعی روشنی میں منعقدہ ایونٹ کے انفرادی مقابلوں میں ایبٹ آباد کے خان جدون خان نے پہلی،کرک کے نعمت اللہ خان نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن اظہر نواز خان نے اپنے نام کرلی اسی طرح سیکشن کے مقابلوں میں خان وجاہت خان کے سربراہی میں الکبیر اعوان کلب بنوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،دوسری پوزیشن بابا شانگلہ کلب کے حصے میں رہی جبکہ تیسری پوزیشن ابدالین حارث حسین کلب نے حاصل کرلی ۔،صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی غرض سے ثقافتی گیمز کے نام سے مقابلوں کا سلسلہ شروع کیا گیاہے
جس میں ہر ضلع کی مناسبت سے وہاں پر کھیلی جانے والی روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز پشاور میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جیسے دیکھنے کے لئے پشاور سمیت دوسرے اضلاع سے کثیر تعداد میں شائقین آئے ہوئے تھے اور مقابلوں سے خوب محضوظ ہوئے تماشائیوں میں بوڑے ،بچے جوان شامل تھے جنہوں نے گھوڑ سواروں کو دل کھول کا داد دی اور ہر نیزہ باز کو اپنے ہدف حاصل کرنے پر کھڑے ہوکر حوصلہ افزائی دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نے کہا کہ روایتی گیمز ہمارے کلچر کا حصہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اپنی روایتی گیمز کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور مستقبل میں بھی اسطرح ایونٹس منعقد کریں
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی زیادہ تر اضلاع میں ثقافتی گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے اور جو اضلاع باقی ہے ان میں بھی مقابلیں منعقد ہوں گے تاکہ صوبے کی تمام اضلاع میں ان کی روایتی کھیل زندہ رہے اور مقامی کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کیساتھ محکمہ کھیل کا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔چونکہ یہ گیمز پہلی با پشاور کے مضافاتی علاقہ سربند میں منعقد ہوئے اس وجہ سے ایونٹ شروع ہونے قبل ہی کثیر تعداد میں لوگ گرائونڈ پہنچ کر گھوڑ سواروں کا انتظار کرتے رہے
اس موقع پر ایونٹ میں شریک نیزہ بازوں نے ایونٹ کے بہترین انعقاد اور لوگوں کے جوش وخروش کو سراہا اور اس اعظم کا اعادہ کیا مسقبل بھی صوبائی حکومت اس قسم کے ایونٹ کا اہتمام کرے گی ۔