فرانس کے اوپننگ بیٹر گوستف میکیون ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔گوستف میکیون نے فن لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے یورپ سب ریجنل کوالیفائر ٹورنامنٹ میں سوئٹزر لینڈ کے خلاف عالمی ریکارڈ قائم کیا۔گوستف نے 18 برس 289 دن کی عمر میں 61 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 109رنز بنائے۔گوستف میکیون نے افغانستان کے حضرت اللہ کا 2019 میں قائم کیا لگیا ریکارڈ توڑ دیا۔حضرت اللہ نے آئر لینڈ کے خلاف 20 برس اور 337 دن کی عمر میں 62 گیندوں پر 162رنز بنائے تھے۔گوستف میکیون کے ریکارڈ کے باوجود فرانس کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف آخری بال پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سوئٹزر لینڈ نے 158 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔