نیب عدالت نے سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور سمیت7افسران کیخلاف یوتھ فیسٹیول ریفرنس بند کردیا ہے، گزشتہ روز نیب عدالت نے یوتھ فیسٹیول ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے کسی افسر یا اہلکار کیخلاف کرپشن یا بدعنوانی کا نیب کو کوئی ثبوت نہیں ملا، ریفرنس misuse of authorityکے زمرے میںنہیں آتا ہے، عدالت نے مزید کہا ہے کہ عدالت کو افسران کی آمدن سے زیادہ اثاثوں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا،نیب کے پاس افسران کے فوائداٹھانے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں،واضح رہے کہ نیب نے سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور، محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، ولایت شاہ ودیگر کیخلاف ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھاجبکہ نیب یوتھ فیسٹیول کیخلاف6بار پہلے ہی انکوائریز بند کرچکا تھا۔