انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ براڈ بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین کو ہمت کی داد دیتے ہوئے تعریف کی ہے۔انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ براڈ نے ایک صحافی کی شاہین کی انجری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور فاسٹ بولر کی بہاردی کو سراہا۔ سٹورٹ براڈ نے ٹوئٹ میں لکھا اگر شاہین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف نا کھیل سکے تو یہ ان کے لیے بری خبر ہوگی۔انہوں نے شاہین شاہ کو سراہتے ہوئے کہا شاہین نے ثابت کیا کہ وہ بہت زیادہ بہادر ہے اور اس میں اپنے کھیل کے لیے کتنی لگن ہے کہ اس نے زخمی ہونے کے باوجود بھی فائنل میں گیند کروائی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد وہ دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے لیکن اس کے باوجود وہ اپنا اگلا اوور کرانے آئے۔شاہین نے 16ویں اوور کی پہلی گیند کرائی جس کے بعد وہ تکلیف کے باعث اوور مکمل نا کرواسکے اور میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کا اوور افتخار احمد نے مکمل کروایا۔