اولمپئن ماحور شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک

 

اولمپئن ماحور شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کی شادی میجر فیضان سے ہوئی۔ شادی کی تقریبات کراچی میں ہوئیں، جس میں دوستوں سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ماحور شہزاد نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی تھیں۔اس حوالے سے ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہوں، شادی کے بعد بھی کھیل جاری رکھوں گی۔

error: Content is protected !!