جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 53 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اور اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز سکور کئے، انگلینڈ کی جانب سے سیرین سمالی نے 37، ریانا میکڈونلڈ نے 35 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے آریشا نور ، زیب النسا اور انوشا ناصر نے دو دو جبکہ ردا اسلم نے ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 53 رنز کے فرق سے ہار گئی، کپتان سیدہ عروبہ بتول نے 34 جبکہ شاوال ذوالفقار نے 24 رنز سکور کئے، انگلینڈ کی جانب سے صوبیہ سمالی نے دو جبکہ حانا بارکر، گریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، یاد رہے پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں رونڈا کی ٹیم کو با آسانی شکست دیدی تھی۔