قاٸد اعظم کپ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپٸین میں فیصل آبادڈویژن اور اسلام آباد ریڈز نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر فاٸنل میں پہنچ گٸی۔ فیڈرل باسکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنل میچز کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، سیکرٹری آرگناٸزنگ کمیٹی اوج ظہور، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کوچ ملک ریاض،اعظم ڈار سمیت شاٸقین کی بڑی تعدادنے دیکھا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فاٸنل میں فیصل آباد ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو سخت مقابلےکےبعد 50کے مقابلے میں 54پواٸنٹس سے شکست دی۔ فیصل آباد کی طرف سے رانا احسان نے 16اور عثمان خان کے 14پواٸنٹس نے فیصل آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے سیمی فاٸنل میچ میں اسلام آباد ریڈز نے اسلام آباد بلیوز کیخلاف 41-49پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوے فاٸنل تک رساٸی کو یقینی بنایا۔ اسلام آباد ریڈز کی طرف سے عتیق خان 14، یاسر عباس 12 جبکہ اسلام آباد بلیوز کے سمیع اللہ 16اور روحیل خان 10پواٸنٹس سکور کر سکے۔ ایم ایم عالم، خرم شہزاد، نوید احمد بیدا، عدیل رضا، سعادت جہانگیر نے سیمی فاٸنل میچز سپرواٸز کرواے