ایل ایل سی ماسٹرز نے اپنے ٹائٹل اسپانسر کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ حقوق اسکائی نیٹ نے حاصل کرلئے ہیں جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کو اسکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹرز کہا جائے گا۔
یہ کھیلوں کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو شائقین کو کھیل کی دنیا سے تازہ ترین سرگرمیاں مہیا کرتا ہے اور اسکائی نیٹ تمام پلیٹ فارمز اور مہمات میں تمام ایل ایل ماسٹرزکمیونیکیشنز کا حصہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ 10 سے 20 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا جس میں تین ٹیمیں ایشیا لائنز، ورلڈ جائنٹس اور انڈیا مہاراجہ شرکت کررہی ہیں ۔
ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی ستارے نظرآئیں گے ۔ شاہد آفریدی ایشیا لائنز کی قیادت بھی کررہے ہیں۔ پہلا میچ ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 میچز کھیلیں جائیں گے۔