پنجاب سپورٹس بورڈ کا 12 مارچ کو دوڑ لاہور دوڑ میراتھن اور ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کروانے کا اعلان

سپورٹس بورڈ پنجاب کا جشن بہاراں کی مناسبت سے 12 مارچ کو دوڑ لاہور دوڑ میراتھن اور ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کروانے کا اعلان کر دیا. میراتھن میں 42 کلومیٹر، 5 کلومیٹر فیملی فن ریس اور 1 کلومیٹر ویل چئیر ریس منعقد ہوگی۔

 

ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس 42 کلومیٹر پر محیط ہوگی۔ دوڑ لاہور دوڑ میراتھن میں پہلی پوزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔ دوسری پوزیشن کے لئے 5 لاکھ اور تیسری 3 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

 

 

دوسری طرف سائیکل ریس کے لئے 4 لاکھ، 2 لاکھ اور 1 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویل چئیر ریس کے شرکاء کو بھی لاکھوں روپے کے کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ میراتھن اور سائیکل ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوگی، لاہور کے اہم اور تاریخی مقامات روٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔ اتھلیٹکس فیڈریشن، سائیکل ایسوسی ایشن، کمشنر لاہور آفس، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سمیت تمام ادارے انتظامات میں شریک ہیں۔

error: Content is protected !!