بابر اعظم آج نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے ساتھ اپنے ون ڈے کیریئر کی سنچری پوری کرچکے ہیں۔
بابر اعظم کے 100 ویں ون ڈے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کے ون ڈے اعزازات کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے، آئیے اس فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
بابر اعظم اپنے پہلے 25 ون ڈے میچز میں کسی بھی بیٹر سے زیادہ (1306 ) رنز بنانے اور کم سے کم 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ون ڈے میچز کی تاریخ میں بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جن کی ون ڈے ایوریج 59.85 رہی، ون ڈے میچز میں اب تک یہ اعزاز صرف بابر اعظم کے پاس ہے۔
بطور کپتان 20 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی ایوریج کسی بھی کپتان کے مقابلے سب سے زیادہ75.17 رہی، دوسرے نمبر پر بھارتی ویرات کوہلی ہیں جن کی اوسط 72.65 رہی۔
بابر کی 18 ون ڈے سنچریز کے میچز میں سے 14 میچز میں پاکستان کو فتح ملی،3 میں شکست جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔کپتان بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جو دو مرتبہ تین لگاتار ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں۔بابر اعظم 757 دن تک ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون رہے ہیں۔
Journey to 1️⃣0️⃣0️⃣ ODIs ✨
Celebrating @babarazam258's career highlights and achievements 💫 pic.twitter.com/EnmhnOReQI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2023