زلمی فاونڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملک کا نام روشن کرنے پر 10 لاکھ روپے کا انعام دیدیا گیا

 

 

زلمی فاونڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملک کا نام روشن کرنے پر 10 لاکھ روپے کا انعام دیدیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقعی زلمی فاونڈیشن آفس میں ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے ارشد ندیم سے ملاقات کرکے انہیں دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔

چیرمین زلمی فاونڈیشن، پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہیروز کی حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری رہے گا ،اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ حوصلہ افزائی پر زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

زلمی فاونڈیشن ماضی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، اسپیشل ایتھلیٹس، ای گیمرز اور ایم ایم اے فائٹرز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کرچکی ہے،زلمی فاونڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم، صحت اور فلاحی کاموں میں سرگرم ہے۔

 

error: Content is protected !!