پشاور سپورٹس کمپلیکس سے غائب ہونیوالے روبوٹک ٹیبل ٹینس مشینوں کا پتہ چل گیا، ایڈمنسٹریٹر نے سٹور روم میں رکھنے کی تصدیق کردی
کم و بیش بیس لاکھ روپے کی یہ دونوں مشینیں رمضان المبارک سے قبل ہی غائب ہوگئی تھی جس پر خاموشی چھا گئی تھی، اب پتہ چل گیا
پشاور.. پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال سے غائب ہونیوالے روبوٹ ٹیبل ٹینس مشین کا پتہ چل گیا، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ نے تصدیق کردی ہے
کہ ان کے پاس دو روبوٹ مشینیں ہیں اور دونوں انہوں نے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے سٹور روم میں رکھوا دی ہیں یہ تصدیق انہوں نے گذشتہ روز فون پر کردی ٹیبل ٹینس کی روبوٹ مشین جس میں ایک کی قیمت کم و بیش دس لاکھ روپے ہیں،
جبکہ دو مشینیں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس تھی اور ایرینا ہال میں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے بیسک ٹھیک کرنے کیلئے رکھی گئی تھی تاہم رمضان المبارک سے قبل ٹیبل ٹینس ہال میں واقع کمرے کو انتظامیہ نے یہ کہہ کر بند کردیا تھا
کہ یہاں پر لڑکے اور لڑکیاں ایکساتھ بیٹھتے ہیں اس لئے اسے بند کیا جارہاہے تاہم بعد میں کھلاڑیوں کی جانب سے واش روم کی شکایت کے بعد دس دن بعد کمرہ کھولنے پر روبوٹک ٹیبل ٹینس مشین مکمل طور پر غائب ہوگئی تھی
اور اس بارے میں ٹیبل ٹینس کے کوچز سمیت ایڈمنسٹریٹر نے بھی کوئی جواب نہیں دیا تھا کہ یہ کہاں پر گئی ہیں تاہم گذشتہ روز ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ نے تصدیق کردی
کہ دونوں ٹیبل ٹینس مشینیں انہوں نے خود ہی اٹھادی تھی اور ابھی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سٹورروم میں رکھی گئی ہیں..