پی ایس بی کے پرائیویٹ جیم کا معاملہ حل نہیں ہوسکا ، چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اوپن نیلامی نہیں ہوسکی
پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈائریکٹر جنرل آصف زمان کے دور میں یہ ہال پرائیویٹ اونرز کو بغیر مشتہر کئے دی گئی تھی ، رپورٹ
پشاور…پی ایس بی پشاور سنٹر میں واقع ٹیبل ٹینس ہال جو اب پرائیویٹ جیم کے حوالے کیا گیا ہے کا کنٹریکٹ نومبر 2022 میں ختم ہونے کے باوجود تاحال اس کی اوپن نیلامی نہیں کی گئی ،
یہ ہال پچاس ہزار روپے ماہانہ پر پرائیویٹ جیم اونرز کو دی گئی سابق ڈی جی آصف زمان کے دور میں دی جانیوالی اس ٹیبل ٹینس ہال سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو نکال کر پرئیویٹ جیم کو بغیر مشتہر کے پرائیویٹ جیم کو دیا گیا اور ان سے ماہانہ پچاس ہزار روپے وصول کئے جاتے رہے
ابتداءمیں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسے بجلی فراہم کرتی رہی بعدازاں پی ایس بی انتظامیہ نے یہاں پر علیحدہ چیک میٹر لگادیا حالانکہ سرکاری اداروں کیلئے بجلی کے ریٹ الگ جبکہ کمرشل اداروں کیلئے الگ ہیں نومبر 2022 میں اس کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا
جس کے بعداس کے دوبارہ مشتہر کرکے نیلامی دی جانی تھی تاہم نومبر 2022 سے مئی 2023 تک تاحال اس ٹیبل ٹینس ہال جس میں پرائیویٹ جیم چل رہا ہے کا معاملہ حل نہیں ہوسکا
اور چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پی ایس بی کی انتظامیہ یہ فیصلہ نہیں کرسکی ہے کہ آیا اس جیم کو اسی طرح کرائے پر دیاجائے یا پھر اسکی قیمتوں میں اضافہ کرکے اوپن نیلامی کی جائے .
واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر اسلام آباد کی آفیشل ویب سائٹ پر ابھی تک یہ ہال ٹیبل ٹینس کے کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے استعمال ہورہا ہے اور اس بارے میں تصاویر بھی اپ لوڈ ہیں.