نیشنل گیمز، پشاور کی خاتون آرچر کائنات نثار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی
کوئٹہ ؛ خیبر پختونخوا کی باصلاحیت خاتون آرچری کھلاڑی کائنات نثار نے کامیابی کے جھنڈے جھاڑ دیئے ۔ انہوں نے خواتین کے ایونٹ میں صحیح نشانے لگاکر 319 سکور کی ۔
کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں BIUTEMS یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونیوالے آرچری مقابلوں میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے آرچری کلب کی باصلاحیت خاتون آرچر کائنات نثار نے خیبر پختونخوا کی بھرپور نمائندگی کی ۔
انہوں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحیح نشانے لگاکر 319 سکور کی ۔ جبکہ خیبر پختونخوا کی آسرا علی 80 اور حسنہ بیگم نے 28 سکور کیئے اسی طرح خیبرپختونخوا کی مشال سید کوئی سکور حاصل نہ کرسکی ۔ کائنات نثار کا کہنا ہے
کہ انشاء اللہ وہ اگلے مرحلے میں اس مزید اچھی پرفارمنس دیکر صوبے کیلیے میڈلز جیتے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیل رہی ہیں ۔کئی نیشنل سطح کے آرچری ایونٹ میں خود کو منوایااور اب نیشنل گیمز میں کھیلنے کا موقع ملا ۔میری بھرپور کوشش ہوگی
کہ خیبر پختونخوا کیلیے میڈل حاصل کرسکوں ۔