خبر رساں اداروں کے مطابق دی ٹیلی گراف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے ہوتے ہوئے پاکستان کے رواں برس ایشیا کپ کھیلنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے
جب کہ بھارتی بورڈ پاکستان کی جانب سے دی گئی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اے سی سی کے آئندہ بورڈ اجلاس میں بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر راضی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں گروپ مرحلے کے ابتدائی 4 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے
جب کہ بھارتی بورڈ اس تجویز کو بھی مسترد کرچکا ہے، جس کی وجہ سے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ پاکستان ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردے۔