پاکستان کپ ٹراینگولر سریز 2023 کے آخری اور اہم میچ میں یونین اسپورٹس کی الممتاز سی سی کے خلاف 4 وکٹ سے فتح اور فائنل تک رسائی
فائنل اتوار 11 جون کو ینگ پاک فلیگ اور یونین اسپورٹس کے مابین کھیلا جائیگا
پاکستان کپ ٹراینگولر سریز کے اہم میچ میں آج یونین گراونڈ پر یونین اسپورٹس نے الممتاز سی سی کو شاندار مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یونین اسپورٹس کے کپتان خالد عباسی کا ٹاس جیت کر الممتاز سی سی کو پہلے بیٹنگ دینے کا فیصلہ یونین اسپورٹس کے بالرز نے درست ثابت کیا اور نپی تلی بالنگ کر کے الممتاز سی سی کو مقررہ بیس اوورز میں 140 تک محدود رکھا۔
الممتاز سی سی کیجانب سے اسامہ ربانی 40 رنز اور محمد اسامہ 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رھے۔ یونین اسپورٹس کیجانب سے فرحان فرید اور عمر شاہ دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رھے۔
جواب میں الممتاز سی سی نے ٹارگٹ کے دفاع کے لیے شاندار کھیل پیش کیا
اور یونین گراونڈ کی ٹرننگ وکٹ پر یونین اسپورٹس کے بیٹرز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا لیکن سلمان فرید کی انتہائی ذمہ دارانہ 45 رنز کی میچ وننگ اننگ اصل فرق ثابت ھوئی اور یونین اسپورٹس نے میچ 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پہلی گیند پر اپنے نام کیا۔
سلمان فرید 45, عمر شاہ 26 اور مصور احمد 20 رنز پر ناقابل شکست رھے۔ الممتاز سی سی کیجانب سے ذیشان اور اسامہ نے دو دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
مشکل کنڈیشن میں شاندار بیٹنگ کرنے پر سلمان فرید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا