کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شجر کاری کی تقریب کاانعقاد کیا گیا

 

 

کراچی۔ دنیا بھرمیں منائے جانے والے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پی او اے انوائرمنٹ کمیشن اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شجر کاری کی تقریب کاانعقاد کیا گیا

 

جس میں فلم وٹی وی کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی ایس او اے کی چیئرپرسن رونق لاکھانی، انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف،مینیجر اسپورٹس کے پی ٹی میجر (ر) محمودریاض سمیت دیگر مہمانوں نے اسپیشل بچوں کے ہمراہ پودے لگائے اس موقع پر ثروت گیلانی کاکہنا تھا

 

کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی آہستہ آہستہ ہمارے ماحول پر اپنا شکنجہ مضبوط کررہی ہے ہم زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور سبزہ لگاکر اس فضائی کثافت کے دباؤ کو کم کرسکتے ہیں اگر اب بھی ہم نے پودوں کی افزائش ونشونما اور درختوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ نہ دی تومستقبل قریب میں آلودگی کے مضراثرات میں مزیداضافہ ہوجائے گا

ثروت گیلانی کامزید کہنا تھا کہ شجرکاری سے لوگوں کے مزاج اور ماحول میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے اور صاف اور سر سبزشہرکیلئے ہر سطح پر بلخصوص بچوں اور نوجوانوں میں مہم چلائی جائے ثروت گیلانی نے اس موقع پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پی او اے انوائیرمنٹ کمیشن کی کوششوں کو سر اہتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کثافت سے پاک خوشگواراور صحت مندمعاشرے کی تکمیل کیلئے زیادہ سے زیادہ سبزہ اوردرخت لگاکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں

اور پودوں کی آبیاری میں اپنا کردار ادا کریں تہمینہ آصف نے کہا کہ ہمارے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر اٹھائے جانے والے کچرے میں 55 فیصد پلاسٹک شامل ہوتا ہے جسے زیادہ تر جلا دیا جاتا ہے

اور اس اٹھنے والا دھواں انسانی زندگی کیلئے نہایت مضر ہے تہمینہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سمندری آلودگی بھی ہماری آبی حیات اور معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ لاکھوں ماہی گیروں کا روزگار اس سے وابستہ ہے ہمیں زمین کے ساتھ ساتھ اپنے سمندر کی بھی حفاطت کرنی ہے ضرورت اس امر کی ہے

کہ اپنے آبی وسائل کی حفاظت اور سمندری آلودگی ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور انفرادی اور اجتماعی کردارادا کریں میجر (ر) محمود ریاض نے کہا کہ کے پی ٹی ماحولیاتی آلودگی کی کمی کیلئے بھرپوراقدامات کررہا ہے ماحولیاتی مسائل ہر شہری کیلئے تکلیف دہ ہیں

اور ہم اجتماعی کوششوں سے ہی اس پر قابو پاسکتے ہیں مسائل کی بات کرنے کے ساتھ اور انکے حل کی انفرادی واجتماعی کوشش بھی ہونی چاہئے اور ہرشہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے کسی عمل سے آلودگی کا ذمہ دارنہ بنے

 

error: Content is protected !!