روبی ٹائیگرز نے فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔
عمار خان بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ،
وسیم بیسٹ باؤلر اور شفیع اللہ بیسٹ بیٹسمین قرار پائے۔
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) مان فلٹرز کرکٹ چیمپئن شپ کا شاندار انقعاد کراچی کے کچھی میمن گراؤنڈ میں اویس آٹو موبائلز کےزیراہتمام منعقد کیا گیا
جس میں کراچی کی نامور کرکٹ ٹیموں نے عمدہ انداز میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائیں۔طلحہ احمد بٹ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے اویس آٹو موبائلز ہمیشہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ مستقبل میں اچھے کھلاڑی تیار ہوسکے،
چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں میں روبی ٹائیگرز،بادشاہ الیون، گولڈن ہاکس اور لوہار فائٹرز کی ٹیمیں شامل تھی، افتتاحی میچ میں روبی ٹائیگرزکی ٹیم نے بادشاہ الیون کو شکست دے کر کامیابی کا کھاتہ کھولا۔روبی ٹائیگرزنے اپنے تینوں میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا
جب کہ بادشاہ الیون نے اپنے دو میچز جیت کر رنز ریٹ کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی۔ سنسنی خیز مقابلے میں بادشاہ الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ اورز میں شفیع اللہ نیازی کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 73 رنز کا ہدف دے سکی عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے طلحٰہ احمد بٹ اور وسم نے دو دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
دونوں ہی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا گیا روبی ٹائیگرزکی ٹیم نے جوابی کارروائی میں کانٹے کے مقابلے میں اپنی بہترین حکمت عملی کے ذریعے اور ساتھ ہی دیے گئے ہدف کو جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان عمار خان نے چھکےاور چوکوں کی مدد سے مکمل کیا اور فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔
اختتامی تقریب کی صدارت محمد ریحان اکرم نے کی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اویس آٹوموبائلز نے دونوں ٹیموں کو عمدہ کرکٹ کھیلنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میدان میں اترنے والی ٹیموں کا اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بہترین کھیل پیش کرنا اصل کرکٹ ہے،
ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اچھے کھلاڑیوں کی پہچان ہے آئے ہوئے تمام شائقین،کھلاڑیوں، امپائر شہزاد قادر، بالخصوص میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ریحان اکرم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو چار چاند لگائے۔تقریب تقسیم و انعامات کے موقع پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ روبی ٹائیگر کے کپتان عمار خان نے حاصل کیا،
بیسٹ بولر کا ایوارڈ روبی ٹائیگرز کے محمدوسیم اوربیسٹ بیٹسمین کا ایوارڈ بادشاہ الیون کے شفیع اللہ نیازی نے حاصل کیا جبکہ رنراپ کی ٹرافی بادشاہ الیون کے کپتان نیک محمد اور ونر کی ٹرافی روبی ٹائیگرز کے کپتان عمار خان نے وصول کی اور فتح حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے گراونڈ میں خوب جشن منایا۔