پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ذکاءاشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی، ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی ہے۔
حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا اور محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلئے بنائی گئی، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی، پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 رکنی بنائی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے بنائی گئی مینجمنٹ کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس،خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے، اور ذولفقار ملک شامل ہیں، نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے