پاکستان سمیت ایشیا میں بیس بال کی ترقی کے لیئے جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا بیس بال کے ورلڈ نمبر ون ملک جاپان کی نیکسٹ بیس لیب کا دورہ
ایم او یو سائن۔پجرز و بیٹرز کی بایومیکینکس صد فی صد درست ہوجائیگی جس سے اسپیڈ و پاور وغیرہ میں اضافہ ہوگا۔میڈیا مینیجر پرویز شیخ
کوٹری(رپورٹ: پرویز شیخ)بیس بال ایک امریکن کھیل ہے تاہم ایک طویل عرصے سے ورلڈ رینکنگ میں ٹیکنالوجی کی دنیا کا لاثانی نام جاپان ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔جاپان ایشیا میں پہلے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ بیس بال پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا کھیل ہے اور پاکستان میں بیس بال و سافٹ بال کے بانی مرحوم سید خاور شاہ کے انتقال کے بعد جب سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی صدارت جواں سال سید فخر علی شاہ نے سنبھالی پاکستان نے بیس بال کے فروغ اور پاکستان کی مقبولیت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں نظر آئی ہیں۔
جاپان کی طویل عرصے سے بیس بال اور مختلف ٹیکنالوجیز میں برتری کو ملحوظ خاطر اور پاکستان اور ایشیا کے دیگر ممالک کے کھیل کو بہتر بنانے کی غرض سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ امریکہ سے جاپان پہنچ گئے۔وہاں انہوں نے اسپورٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو یکجا کرکے کھلاڑیوں کی بایومیکینکس صد فیصد درست کرنے کا زریعہ بننے والی Next Base کمپنی کی لیب کا دورہ کیا اور وہاں انکے ماہرین کی جانب سے کرائے جارہے پریکٹکل ڈسپلیز کا معائنہ کیا۔ گزشتہ برسوں میں آئی ٹی ٹیکنالوجی کا ارتقا اتنا قابل ذکر کبھی نہیں تھا لیکن اب کیمروں اور سینسروں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کا تجزیہ زیادہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔اس ضمن میں سی ای او "Next Base” کمپنی جاپان شنیچی ناکاؤ کا کہنا ہے کہ ہم اس کمپنی کے زریعے ایسا برج بنانا چاہتے ہیں
جو اسپورٹس اور آئی ٹی کو جوڑتا ہے۔ جو کہ یہاں ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے موجود ہے جہاں کھیلوں کے شوقین افراد "نیکسٹ بیس” کو ہدف کر سکتے ہیں۔وہ اسپورٹس سائنس کا استعمال کرتے ہوئے ایسے مناظر کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں جہاں کھیلوں پر کام کرنے والے لوگ نہ صرف بہتر ہو سکتے ہیں بلکہ اپنے کاموں سے خوش بھی ہیں۔شنیچی ناکاؤ آئی ٹی سے متعلق نئے بزنسز کی منصوبہ بندی اور فروخت میں 11 سالہ کیریئر کے ساتھ ایک اختراعی اور ترقی پسند رہنما ہیں۔ اس نے 2008 میں نیوفوریا INC، IT وینچر کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ نائب صدر اور نمائندہ ڈائریکٹر کے طور پر وہ نئے کاروباری ترقی میں مصروف تھے اور ڈیجیٹل سگنلز کے کاروبار کی قیادت کرتے تھے۔ وہ 2012 سے 2013 تک W3C کے ممبر تھے۔
انہوں نے ریکیو یونیورسٹی کی بیس بال ٹیم میں یوکوہاما بے اسٹارز کاوامورا، ہیروشیما کارپ ہیروئیک، اور اورکس بفیلوز ہائیکاوا کے ساتھ کھیلا ہے۔اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیروشی کینوشیتا ایتھلیٹس کی زندگی اور اگلے کیریئر سے لے کر مصنوعات کی برانڈنگ تک وسیع پیمانے پر کاروبار میں مصروف ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر
سوتومو جنجی اسپورٹس سائنس ٹیکنالوجی کے رہنما ہیں جنہوں نے بیس بال کے بہت سے پیشہ ور کھلاڑیوں کے لیے پچز ڈیزائن کرنے کی تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔ وہ کالج آف ہیومن ڈویلپمنٹ، کوکوگاکوئن یونیورسٹی میں ڈپارٹمینٹ آف ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں جبکہ انکے
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوجی بندو ایک تجربہ کار ایگزیکٹو ہیں جن کے پاس انٹرنیٹ کے ذریعے ویڈیو مواد فراہم کرنے کا 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں سید فخر علی شاہ جو کے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے نائب صدر بھی ہیں نے مذید تفصیلات سے آگاہ کیا۔انکا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے لیب میں کھلاڑیوں کے ایکشن اور موومینٹ کمیروں، کمپیوٹر اور جسم کے مختلف حصوں پر لگے وائرلیس ڈاٹس سینسرز کی مدد سے انالائسز کرکے بیٹرز اور پچرز کی اسپیڈ، طاقت اور ڈائریکشن، سوئنگ درست کی جاتی ہے
تاکہ انکی پرفارمنس بہترین ہوسکے۔انہوں نے کمپنی سے ایشیائی ممالک کی فیڈریشنز سے کوآرڈینیشن کرانے اور کلائنڈز فراہم کرنے کے لیئے موٹویشن کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان، انڈیا سمیت دیگر ڈیویلپنگ کنٹریز کے لیئے خصوصی ڈسکائونٹ دیں۔اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں کمپنی اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے درمیان ایم او یو سائن کردیا گیا ہے اور اب ہمیں امید ہے کہ پاکستان بیس بال ٹیلینٹ کو اس سے بھرپور فائدہ ہوگا۔