گلوبل ٹی 20 کینیڈا ، شعیب ، دھانی اور اعظم خان میسی ساگا کی طرف کھیلیں گے

 

گلوبل ٹی 20 کینیڈا ، شعیب ، دھانی اور اعظم خان میسی ساگا کی طرف کھیلیں گے

بریمپٹن (11 جولائی 2023) گلوبل ٹی 20 کینیڈا کا تیسرا ایڈیشن کے انعقاد میں صرف چند روز رہ گئے ہیں ۔ تین برس کے وقفے کے بعد ہونے والی اس لیگ کا افتتاحی میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ بریمپٹن کے سی اے اے سینٹر میں منعقدہ اس ایڈیشن میں 6 فرنچائزز حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کئی نامور ستارے حصہ لے رہیں اور ہر ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو نمایاں جگہ دی ہے۔ جس میں نمایاں شعیب ملک ہے جو مسی ساگا پینتھر کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے اس ٹیم میں پاکستانی کرکٹر اعظم خان، شاہنواز دہانی اور ظہور خان بھی شامل ہیں۔ لیجنڈ کرس گیل بھی اس ٹیم کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے پینتھرز کی جانب سے کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کا کہ وہ میسی ساگا پینتھرز کی ٹیم کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں اور اس کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں میسی ساگا کے علاوہ ٹورنٹو نیشنلز، بریمپٹن وولوز، مونٹریال ٹائیگرز ، وینکوور نائٹس اور سرے جیگوارز حصہ لے ہیں۔

 

error: Content is protected !!