تھائی لینڈ کلب مقابلے، حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے میڈلز پر اعتراضات
مسرت اللہ جان
تھائی لینڈ میں مارشل آرٹ کے کلب لیول کے بڑھتے مقابلوں اور اس میں خیبر پختونخواہ کے کھلاڑیوں کی شرکت اور میڈلز کی بھر مار نے ان مقابلوں کی حیثیت مشکوک کردی ہے
دوسری طرف کھیلوں کے صوبائی مشیر کو دی جانیوالی مالی امداد کی درخواستوں پر بھی اعتراضات اٹھنے لگے ہیں.کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق حال ہی میں تھائی لینڈ میں منعقدہ کلب سطح کے مقابلوں کا اہتمام کیا تھا
جس میں پانچ سو کے قریب اوپن کیٹگری رکھی گئی تھی اور دنیا کے مختلف ممالک سے وابستہ کھلاڑیوں کو انوی ٹیشن دی گئی تھی جس میں خیبر پختونخواہ کے بعض کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا کھلاڑیوں کو دی جانیوالی انوی ٹیشن پر باقاعدہ لکھا گی تھا
کہ اگر کوئی کھلاڑی صرف شرکت بھی کرے تو انہیں بھی میڈل دیا جائیگا اسی بناء پر خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے بعض کھلاڑیوں نے ذاتی حیثیت میں جا کر اس میں حصہ لیاان مقابلوں میں ان کی کارکردگی بھی اسی طرح نہیں تھی جس طرح دکھائی گئی
اور انہیں مقابلوں میں حصہ لینے پر میڈل دئیے گئے تھے جنہوں نے وطن واپسی پر اچھی طریقے سے کیش کرتے ہوئے اسے صوبے اور پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا تھا حالانکہ ان میڈلز کی کوئی حیثیت نہیں اور یہ صرف حصہ لینے والے میڈل تھے
تاہم بعض کھلاڑیوں نے اس معاملے میں صوبائی مشیر کھیل سے رابطہ کرکے میڈلز کی بنیاد پر فنڈز لینے کیلئے رابطہ کیا ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں اسی بناء پر کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے اس پر اعتراضات اٹھائے ہیں
اور اس بارے میں لائحہ عمل طے کرکے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ اور صوبائی مشیر کھیل کو بھی آگاہ کرنے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں تاکہ نہ صرف فنڈز کے اس طرح ضیاع کو روکا جاسکے بلکہ اس طرح کے نمائشی مقابلوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی.