دوسرے ماڑی پیڑولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی کا کہنا ہے قومی کھیل کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی طے کر لی ہے۔ دوسرے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے آغاز سے نیا دور آئے گا اور نوجوان کھلاڑی مستقبل کے ہیروز ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے علامہ اقبال کمیونٹی ھال میں منعقدہ مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 15 اگست تا 20 اگست لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں سپروائز کرنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تعینات کردہ ٹیکنکل آفیشلز اور ایمپائرز کے ساتھ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی اور آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ محمد یامین کی سربراہی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے علامہ اقبال ہاسٹل کے ہال میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی نے ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز سے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے میں ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ آپ نے ٹورنامنٹ میں حتی المقدور کوشش کرنی ہے کہ انتہائی ایمانداری اور غیر جانبداری کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں۔
آرگنائزنگ سیکرٹری و ڈائریکٹر سپورٹس کرنل ر محمد یامین کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سی ای او ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کی ہدایات کی روشنی میں مستقبل کے ہیروز کی تلاش کے لئے یہ ٹورنامنٹ معاون ثابت ہوگا اور کھلاڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کو قومی سلیکٹرز کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی اور ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ محمد یامین کے ساتھ ہونے والی آج ہونے والی ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز میٹنگ میں ذوالفقار بیگ ، سید ضیاء حسین بخاری ، محمد حفیظ، امیر حمزہ، عرفان طاہر، حاجی نعیم، رضوان خان، استاد سعید ، اسد عباس، انوار حسین، طاہر شریف گجر، نوید احمد، فہد علی خان، ملک صفدر، حیدر علی، مرتضیٰ بھٹی، گلفام کھوکھر ، آصف بیگ ، حمزہ طفیل، ہارون الرشید، آصف شہزاد، کامران شاہ اور اختر علی شامل تھے