ڈیوس کپ، پاکستان ٹیم میں منتخب ہونیوالے خیبرپختونخوا کے شعیب خان اور برکت اللہ کے اعزاز میں تقریب
پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈیوس کپ زون ون کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم میں منتخب ہونیوالے خیبرپختونخوا کے شعیب خان اور برکت اللہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل‘ کوچ جانان آفریدی‘ نعمان خان‘شہریار‘رومان گل اور دیگر آفیشلز موجود تھے
اس موقع پر دونوں منتخب کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے دونوں کھلاڑی اس سے قبل کئی اہم نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک و قوم کیلئے کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ ہونیوالے مقابلوں میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں گے‘ شعیب خان کا تعلق پاکستان ایئر فورس اور برکت اللہ خیبرپختونخوا پولیس کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل کا کہنا تھا کہ دونوں کے پی کے کھلاڑیوں کا ڈیوس کپ کے لئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا بڑا اعزاز ہے امید ہے کہ دونوں پلیئر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ڈیوس کپ میں قومی ٹیم کی قیادت اعصام الحق کررہے ہیں‘قبل ازیں ٹرائلز میں پاکستان کے ٹاپ8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا
ان میں شعیب خان، یوسف خلیل، برکت اللہ، ہیرا عاشق، ایم عابد، مدثر، عبداللہ عدنان، مصطفیٰ علی خان شامل ہیں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام، ٹرائلز میں خیبرپختونخوا کے شعیب خان اور برکت اللہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی‘
پاکستان ٹینس سٹار عقیل خان بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، ڈیوس کپ زون ون کے میچز پاکستان اور انڈونیشیا ٹیم کے مابین 16 اور 17 ستمبر کو پاکستان سپورٹس بورڈ گراس کورٹ پر منعقد ہونگے،
خیبرپختونخوا اورلمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمدطاہر، صدر ڈی آئی جی سلیم مروت، سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرحت عباس اور سیکرٹری عمر آیاز خلیل نے امید ظاہر کی کہ دونوں پلیئرز ڈیوس کپ میں بھی شاندار پرفارمنس دہرائیں گے۔