خیبرپختونخوا کے تیر انداز نے شاندار کارنامہ انجام دے کر پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
مسرت اللہ جان
ایشین گیمز کے دوران، اسرارالحق، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور پختون خواہ آرچری کلب سے تعلق رکھتے ہیں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار 634 پوائنٹس بنائے۔ اس شاندار کارکردگی نے پاکستان میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کی حیثیت سے ان کی پوزیشن مستحکم کی.
اسرارالحق اس وقت پاکستانی تیراندازی ٹیم کے حصہ کے طور پر چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پختونخوا آرچری کلب کی خاتون کوچ سارہ خان نے خیبرپختونخوا اولمپک کے صدر سید عاقل شاہ اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر عارف حسن اور سیکرٹری ذوالفقار بٹ کے علاوہ ضم شدہ اضلاع کے ڈائریکٹر پیر عبداللہ اور ڈی ایچ اے کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستانی تیر اندازوں کو درپیش چیلنجز پر زور دیا جن کا اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے مقابلے میں تربیت کیلئے کم وقت ملا ان چیلنجوں کے باوجود یہ انتہائی فخر کا لمحہ ہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آرچر اسرارالحق نے ایشین گیمز میںبہترین سکور بناتے ہوئے پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم کردیا