سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پنجاب کی تاریخ میں
پہلی بار سپورٹس کلبز رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے جو 25نومبر تک جاری رہے گا،
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں 1726سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،
جن میں ٹاپ 10تحصیلوں میں تحصیل سمندری میں 78، سرگودھا میں 77،سیالکوٹ میں 58، رحیم یارخان میں 52، ننکانہ صاحب میں 46،تحصیل راولپنڈی میں 45،منڈی بہاوالدین میں 44، عارف والا میں 44،تحصیل جھنگ میں 43اور تحصیل گجرات میں 43سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،
ڈ ی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بہترین کارکردگی کے سپورٹس کلبز کو فنڈزدیں گے،
سپورٹس کلبز کے ایونٹس بھی کروائے جائیں گے،جس سے کھلاڑیوں کا نیاپول سامنے آئے گا اور ہر گیمز میں کلبز رجسٹرڈ ہورہے ہیں،
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ ایلیٹ سپورٹس کلبز بھی رجسٹرڈ کروارہے ہیں یہ سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین پیشرفت ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا