پاکستان رنگ بال فیڈریشن کا پانچواں یوم تاسیس واٸی ایم سی میں منایا گیا
نیشنل رنگ بال اکیڈمی Y.M.C.A کراچی میں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کا یوم تاسیس دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے عہدے داران نے آۓ ھوۓ مہمانوں کےساتھ ملکر کیک کاٹنے کی رسم ادا کی۔
اس تقریب کو رنگارنگ بنانے کے لۓ لڑکوں کی تین ٹیموں نے ٹرآٸی اینگل رنگ بال سیرز کھیلی۔ جس میں NJV اسکول , YMCA اسکول اور نیشنل رنگ بال اکیڈیمی کی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کا فاٸنل YMCA اسکول اور نیشنل رنگ بال اکیڈیمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے أخر میں YMCA اسکول کی ٹیم فاتح قرار پاٸی۔ اس موقع پر سال 2023 کی بہترین رنگ بال شوٹر مس مینل نعمان ارشاد کو بھی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی جناب عبدالرحمان موتی والا ( واٸس چیٸرمین صدر ٹاؤن) جب کہ پروگرام کی صدارت جناب رشید گل ( سیکریٹری جنرل پاکستان رنگ بال فیڈریشن) نے کی۔
مھمان گرامی میں خالد بروھی ( ناٸب صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن), جناب اشفاق احمد (چیرمین سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن ), عمران سیدات ( ناٸب صدر سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن), مس راشیدہ گل (سیکرٹری سندھ رنگ بال اسوسی ایشن), فرزانہ موسٸ خانانی (صدر ومن ونگ سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن), بابر پال ( سیکرٹری اسپورٹس واٸی ایم سی کراچی),
ندیم اسلم ( ہیڈ کوچ), ناصر منظور (ڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال اسوسی ایشن) , ہیری چارلس ( اکاُٗٶنٹس أفیسر رنگ بال سندھ), سعد حیدر ( کوآرڈینیٹر بواٸز رنگ بال اکیڈمی YMCA کراچی),
جریر احمد ( کوچ بواٸز رنگ بال اکیڈمی), طلال احمد ( میڈیا انچارج), علی اصغر (ساٶنڈ سسٹم انچارج), شہزل علی (کوچ اینڈ ایکویپمنٹ انچارج رنگ بال اکیڈمی) اوگسٹن شہزاد (کوچ گرلز رنگ بال اکیڈمی) تھے۔
خطاب کرتے ھوۓ جناب رشید گل ( سیکریٹری جنرل پاکستان رنگ بال فیڈریشن) نے پاکستان میں تمام صوبائی, ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدے داران اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا
جن کی انتھک محنت کی بدولت آج رنگ بال کھیل پاکستان کے بہت سارے شہروں, قصبوں اور اسکولوں میں کھیلا جا رہا ھے۔ مھمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی اور رنگ بال کھیل کے فروغ کے لۓ مکمل تعاون کی یقین دھانی کراٸی۔