دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوگا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
چھ روزہ کیمپ کے پہلے روز، اعظم خان، حسیب اللہ خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان اور محمد عمران شریک نہیں۔
یہ تمام کھلاڑی آج شام کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ یاسر عرفات اور کوچز کی نگرانی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی، عباس آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان آج کیمپ کا حصہ ہیں۔
اضافی کھلاڑیوں میں شامل احمد شہزاد، کامران غلام، محمد حارث، سجاد علی جونیئر اور شہاب خان بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔
فاسٹ بولر محمد حسنین بھی کیمپ میں شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض آج کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن دیکھ رہے ہیں
نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں 3 وکٹ کیپرز کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں یاسر عرفات کی نگرانی میں تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔