صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ معاذاللہ خَان کرکٹ اکیڈمی کے بارے میں معلومات دینے سے میں ناکام ، شہری نے رائٹ ٹو کمیشن میں درخواست دیدی
مسرت اللہ جان
خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے صوبے کی پہلی سرکاری کرکٹ اکیڈمی معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے معلومات مقررہ دن گزرنے کے باوجود فراہم نہیں کی .
پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری نے ستائیس دسمبر 2023 کو معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹرز کی تعداد ، اس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے انڈر 14 انڈر 16 اور انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی فہرست طلب کی تھی
اس درخواست میں کھلاڑیوں سے حاصل ہونیوالی فیسوں ، کٹس کی فراہمی ، سامان اور بیٹ کی فراہمی سے متعلق رائٹ ٹو انفارمیشن میں سوالات طلب کئے تھے
اسی طرح رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت طلب کئے جانیوالے سوالات میں سینئر کھلاڑیوں کی تعداد ، ان کی فہرست ، مفت میں ٹریننگ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے نام ،
کلب کے کھلاڑیوں کی کھیلنے سے متعلق سوالات سمیت ان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے والے کوچز جن میں ڈیلی ویجز اور مستقل کوچ اور اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے متعلق تفصیلات طلب کی تھی
رائٹ ٹوا نفارمیشن کے تحت طلب کئے جانیوالے یہ درخواست 27 دسمبر کو جمع کروائی گئی تھی تاہم سپورٹس ڈائریکٹریٹ مقررہ پندرہ دن سے زائد دن گزرنے کے باوجود تاحال اس حوالے سے جواب نہیں دے سکی ہیں
جس کی وجہ سے شہری نے اس بارے میںرائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو درخواست جمع کروائی ہیں. جس میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی شکایت کی گئی ہیں. کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سرکاری کرکٹ اکیڈمی کے بارے میں معلومات نہیں دے رہی