18یوں سندھ گیمز میں تسیرے روزے بھی کراچی کی پوانٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بوائز میں لاڑکانہ نمبر ون رہا کراچی دوسرے میرپور خاص تیسرے نمبر پر رہا فیمیل میں کراچی پہلی پوزیشن بے نظیر اباد دوسری پوزیشن اور حیدراباد تیسرے نمبر پر رہا۔
ٹگ آف وار بوائز ایونٹ میں کراچی نمبر ون سکھر دوسرے، بے نظیر اباد تیسرے نمبر پر رہا۔ فیمیل ایونٹ میں کراچی پہلے بے نظیر اباد دوسرے سکھر تیسرے نمبر پر ہے۔ باسکٹ بال میں کراچی نے میرپور خاص کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی
تیسری پوزیشن کے میچ میں حیدرآباد نے لاڑکانہ کو شکست دے دی۔ خالد جمیل شمسی مہمان خصوصی تھے۔ بیڈمنٹن میں کراچی مینز ایونٹ میں نمبر ون رہا بے نظیر آباد دوسرے نمبر پر تھا
جبکہ حیدرآباد اور سکھر نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیمیل میں کراچی نمبر ون حیدرآباد دوسرے نمبر پر جبکہ میرپورخاص اور سکھر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ ملاکھڑا ایونٹ میں بے نظیر آباد پہلے حیدرآباد دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر رہا۔
سیپک ٹاکرا میں مینز ایونٹ کراچی کے نام رہا جبکہ بے نظیر آباد دوسرے حیدرآباد تیسرے نمبر پر تھا۔ ویمنز ایونٹ میں میرپور خاص کو برتری حاصل رہی جبکہ کراچی دوسرے اور حیدرآباد تیسرے نمبر پر رہا۔
ٹیبل ٹینس کے نتائج کے مطابق مینز ایونٹ کراچی نمبر ون تھا جبکہ حیدرآباد دوسرے نمبر پر رہا وومنز میں بھی کراچی نمبر ون جبکہ حیدرآباد دوسرے نمبر پر رہا۔ کک باکسنگ ایونٹ میں کراچی پہلے سکھر دوسرے نمبر پر رہا
جبکہ حیدرآباد اور بے نظیر آباد نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ ونجھ وٹی میں سکھر نمبر ون میر پور خاص نمبر ٹو جبکہ حیدرآباد نمبر تین پر رہا۔ جوڈو مقابلوں میں حیدرآباد کی برتری رہی
جبکہ کراچی دوسرے اور میرپور خاص تیسرے نمبر پر رہا۔ بیس بال مینز ایونٹ حیدرآباد کے نام رہا جبکہ کراچی کو دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ وومن ایونٹ میں کراچی نمبر ون تھا جبکہ حیدراباد کو دوسری پوزیشن مل سکی۔