پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم کراچی کنگز کے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرفین ردر فورڈ58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جیسن رائے نے 52اور سعود شکیل نے 24 رنز بنائے ۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ انہیں عقیل حسین نے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر بولڈ کر دیا۔
ٹم سیفرٹ نے 11 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور اسامہ طارق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
جیمز ونس نے 37 رنز کی اننگز کھیلی اور اسامہ طارق کا شکار بنے۔
شعیب ملک کی ایک مرتبہ پھر پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے، وہ 20 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔
کراچی کنگز کی جانب جیمز ونس 37، محمد نواز 28، ٹم سائفرٹ 20، عرفان خان 15، کیرون پولارڈ 13، شعیب ملک 12 ، حسن علی 2 اور کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انور علی 25 اور زاہد محمود 3 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3، عثمان طارق اور عقیل حسین نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایونٹ میں اپنے 5،5 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے کراچی کنگز 2 میں فاتح رہی اور 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میں ناکامی اور 4 میچز میں فتح سے ہمکنار ہوئی ہے۔
کوٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد عام کو آرام دے کر سہیل خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس، انور علی، زاہد محمود اور بلیسنگ مزرابانی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کراچی کنگز کا سکواڈ ; شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد رضوان، محمد عرفان خان، انور علی، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ موزار بانی ٹیم میں شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ ; جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع،رائلی روسو، سرفراز احمد، شرفین ردر فورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، سہیل خان،عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔