صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا کی گفتگو
معاملات ہاکی اور کھلاڑیوں کے مسائل کی بجاٸے صدر فیڈریشن کے مساٸل پر آگٸے ، شہلا رضا
کھلاڑیوں کے حالات پر کوٸی بات نہیں کررہا ، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
معاملات درست نہیں چل رہے تھے ہم نے گزشتہ سال تک اس کو دیکھا ، شہلا رضا
پی ایچ ایف کے قانون کے مطابق جو موشن آف کانفیڈنش میں ناکام ہوجاٸے وہ کانگریس کے ممبر نہیں رہتے، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
نگران حکومت نے خالد سجاد کھوکھر کو ہٹاکر نٸے صدر کو نامزد کیا : شہلا رضا
آج تک کسی صدر نے سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں دخل نہیں دیا، شہلا رضا
لیکن اس بار نیا کام ہوا کہا گیا کہ ہاکی کے کھلاڑی منتخب کرنا کوٸی بڑی بات نہیں،صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
کھلاڑی انجرڈ ہوا تو اس کا ٹی اے ڈی اے روک لیا گیا ، صدر پی ایچ ایف
میڈیا اینلسٹ کے بجاٸے بلوچستان سے ٹک ٹاکر کو لے جایا گیا ، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
3 کروڑ 75 لاکھ کا چیک غاٸب ہے ۔۔کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی نہیں مل رہا ، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
نامزد صدر چاہتے تھے جو دورہ آرہا ہے میں وہاں جاوں ، شہلا رضا
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن آفس کراچی آمد کی اور اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں واقع صدر پی ایچ ایف کے آفس میں سیدہ شہلا رضا نے مختلف انتظامی احکامات صادر کئے۔
پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کرنے کے لئے سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کو احکامات جاری، قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان،
قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان اور ممبران کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری بھی دی۔
صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلارضا نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد نے گذشتہ روز ملاقات کی انہوں نے مجھے درخواست کی کہ بلوچستان میں کھلاڑیوں کی جدید ٹریننگ سہولیات موجود ہیں
اور وہ خواہاں ہیں کہ قومی سطح کے ایونٹس کا انعقاد بلوچستان میں کرایا جائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن مئی میں منعقد ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد کوئیٹہ بلوچستان میں کرے گی۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی قومی ہاکی تربیتی کیمپ عیدالفطر کے فوری بعد کوئیٹہ میں ہوگا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے قومی سینیئر ہاکی ٹیم کیمپ مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن شہناز شیخ کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ اولمپیئن ایازمحمود، اولمپیئن ریحان بٹ ،
اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن دلاور حسین اور عمران بٹ انٹرنیشنل کوچز پینل میں شامل کیئے گئے ہیں۔ امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو قومی ہاکی ٹیم کمیپ کوآرڈینیٹر تعینات کئے گئے ہیں۔
قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ اور قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے اراکین اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے دی۔ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہونگے۔
گول کیپرعبداللہ اشتیاق خان(ماڑی پیٹرولیم)، منیب الرحمٰن(پنجاب)، اکمل حسین(واپڈا)، فیضان جنجوعہ (کسٹمز)،بلال خان (بلوچستان) اور شہریار(آزاد کشمیر)، دیگرکھلاڑیوں میں محمد عبداللہ(ماڑی پیٹرولیم)،
رانا عبدالوحید(واپڈا)، رومان(واپڈا)، احمد ندیم(پنجاب)، عبدالرحمٰن(پی اے ایف)، جنید منظور(نیشنل بینک)، اسامہ بشیر(پی اے ایف، محمد عمران(پی اے ایف)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، محمد عمر بھٹہ(واپڈا)،ابوبکر محمود(نیشنل بینک)،
عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، رضوان علی (پی اے ایف)، عبدالقیوم (کسٹمز) ، اکبر علی(پنجاب)، ارسلان (پنجاب)، معین شکیل(واپڈا)، حماد انجم(واپڈا)، سلمان رزاق(واپڈا)، سفیان خان(ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد(ماڑی پیٹرولیم)،
عبدالمنان (کسٹمز)، سمیع (کسٹمز)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، اسد اللہ (بلوچستان)، مرتضی یعقوب(واپڈا)، عقیل احمد(واپڈا)، غضنفر علی(کسٹمز)، زکریا حیات(نیوی)، ارشد لیاقت(ماڑی پیٹرولیم،
عبدالحنان شاہد(واپڈا)، عبدالرحمٰن(واپڈا)، محمد عماد( کسٹمز)، عمر مصطفی(ماڑی پیٹرولیم)، تیمور جاوید (پنجاب)، دانش (پنجاب)،امجد علی (پنجاب)، زاہد اللہ (واپڈا)، جبران حمزہ(کے پی کے)،
ندیم خان(کے پی کے)، عدیل لطیف(کسٹمز)، بشارت علی(نیوی)، شاہزیب خان(کسٹمز)، عبیداللہ بھٹو(واپڈا)، عبالواجد(بلوچستان)، حمزہ فیاض(کسٹمز)
صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے ایگزیکٹو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن قدیر بشیر،
ایڈمنسٹریٹر کیمپ آفس کراچی کرنل ر محمد اعظم کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے احکامات صادر کئے اور اس سلسلہ میں جاری کئے گئے تمام سابق احکامات، نوٹسز اور دیگر لیٹرز کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے مبشر علی اور چوہدری طاہر شریف گجر کو رابطہ آفیسر پی ایچ ایف آفس لاہور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے۔
صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ایک ہفتہ میں کردی جائیگی۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کو ہدایات جاری کرچکی ہوں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کو ایک نان پروفیشنل انداز میں چلایا جا رہا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ویب سائٹ کی تیاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ معاملات ہاکی اور کھلاڑیوں کے مسائل کی بجائے صدر فیڈریشن کے مساٸل پر آگٸے ہیں۔ ایسے وقت میں کھلاڑیوں کے حالات پر کوٸی بات نہیں کررہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے قانون کے مطابق جو موشن آف کانفیڈنش میں ناکام ہوجاٸے وہ کانگریس کے ممبر نہیں رہتے، طارق بگٹی گروپ کے ساتھ وہ ممبر ہیں جو نان ممبر ہیں،
آج تک کسی صدر نے سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں دخل نہیں دیا لیکن اس بار نیا کام ہوا۔ کہا گیا کہ ہاکی کے کھلاڑی منتخب کرنا کوٸی بڑی بات نہی۔ اولمپک کوالیفائر ایونٹ سے قبل ہی گول کیپر انجرڈ ہوا تو اسکا ٹی اے ڈی اے روک لیا گیا۔
اس حد تک من مانیاں کی گئیں کہ ویڈیو اینلسٹ کے بجاٸے بلوچستان سے ٹک ٹاکر کو قومی ٹیم کے ساتھ لے جایا گیا۔نامزد صدر چاہتے تھے جو دورہ آرہا ہے میں وہاں جاوں۔ 3 کروڑ 75 لاکھ کا چیک غاٸب ہے ۔۔
کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی نہیں مل رہا۔ صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے کہا کہ ن سب چیزوں کو دیکھ کر کانگریس نے اپنا فیصلہ کیا۔ پی ایچ ایف کانگریس کی میٹنگ ہوٸی جس میں تمام صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ کے نماٸندے شریک تھے۔
کانگریس نے مجھے بطور صدر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد فیڈریشن کے کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کریں گے۔
صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے کہا کہ ب ہم کلبز کی اسکروٹنی اور لیگ کروانے جارہے ہیں۔عید کے بعد بلوچستان میں قومی ٹیم کا کیمپ لگایا جاٸے گا،وزیراعظم تک بات پہنچاٸی ہے ان کے سامنے بات رکھیں گے۔مخالف گروپ کے ساتھ مل کر بیٹنھے کی کوٸی گنجاٸش نظر نہیں آرہی ہے