پاکستان ریجن کے لیے ہوم سیریز کے اسٹریمنگ حقوق میں 94 فیصد اضافہ
لاہور یکم اپریل، 2024:
تماشا اور ٹرانس گروپ FZE کے کنسورشیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف خواتین کی ہوم سیریز کے لیے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں
ان میں مینز ٹیم کے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور خواتین سیریز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے شامل ہیں۔
پبلک بڈنگ کے عمل میں تماشا اور ٹرانس گروپ FZE کے علاوہ ARY گروپ، Tower Sports اور Tapmad نے بھی حصہ لیا تھا۔
ان حقوق میں صرف پاکستان ریجن میں اسٹریمنگ شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسٹریمنگ حقوق میں 2023 میں اسی ٹیم کے خلاف آخری ہوم سیریز کے مقابلے میں 94 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
شائقین اضافی معیار کے ساتھ متعلقہ پلیٹ فارمز پر قومی مردوں اور خواتین کی ٹیموں پر مشتمل ہوم وائٹ بال سیریز دونوں کو اسٹریم کر سکیں گے۔
پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ریجن کے لیے بین الاقوامی ہوم سیریز کے حقوق کی قدر میں اضافہ مارکیٹ کی ٹھوس دلچسپی کو نمایاں کرتا ہے جو مختلف بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی سے پیدا ہوتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کامیاب بولی لگانے والوں کو مبارکباد دیتا ہے اور اس صحت مند کاروباری معاہدے کو جاری رکھنے کا منتظر ہے۔ میں تماشا اور ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای کے کنسورشیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
میں ان شائقین کے لیے خوش ہوں جو اگلے مہینے مردوں اور خواتین کی ٹیموں پر مشتمل 13 وائٹ بال بین الاقوامی میچوں کے لیے مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی دستیابی سے خوش ہوں گے۔ امید ہے کہ اس سے ملک میں کرکٹ کے کھیل کی طرف دلچسپی بڑھے گی۔
ٹرانس گروپ کے سی او او، راؤ عثمان ہاشم خان کا کہنا ہے کہ تماشا کے ساتھ شراکت میں ٹرانس گروپ کو دو سیریز کے لیے پی سی بی کے دو طرفہ لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرنے پر فخر ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس بزنس گروپ کے طور پر، ٹرانس گروپ ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور پی سی بی کے ساتھ مل کر اپنے تمام حقوق کی تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کیا ہے۔
جیسا کہ ہماری ریکارڈ توڑ بولی سے ظاہر ہے، ٹرانس گروپ اپنے پارٹنر تماشا کے ساتھ ہمارے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ُپرجوش ہے۔
جیز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر، عامر اعجاز کا کہنا ہے کہ ہم ٹرانس گروپ کے ساتھ شراکت میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (مرد) اور پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (خواتین) ہوم سیریز کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔
کرکٹ ہمارے خطے میں ثقافتی اور کھیلوں کی اہمیت کے ایک ستون کے طور پر موجود ہے اور ان حقوق کو حاصل کرکےہم پاکستان بھر میں ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز پر کرکٹ کو قابل رسائی بنانے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں۔
تماشا نے 75 سے زیادہ چینلز اور 2000+VOD ٹائٹلز کی وجہ سے ایک اہم مقامی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے طور پر اپنا مؤقف مضبوطی سے پییش کیا ہے۔
ہمارے پلیٹ فارم نے مقامی سامعین کی تفریحی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیشکشوں کو مہارت کے ساتھ بنایا ہے اور ان کی ترجیحات کے مطابق ایک اچھا تجربہ فراہم کیا ہے۔