رمیز ابراہیم کیلئے گورنر سندھ کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی ہیرو تن ساز رمیز ابراہیم خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اورگورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب کے دوران رمیز ابراہیم کو گورنر نے گولڈ میڈل پہنایا۔
رمیز ابراہیم نے کہا کہ کسی فیڈریشن کسی کوچ نے مدد نہیں کی، میرے ساتھ والدین اور چاہنے والوں کی دعائیں تھی، حکومتی سطح پر کوئی پذیرائی نہیں ملی، گورنر سندھ نے بلاکر حوصلہ بڑھایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز ابراہیم خان نے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔