پاکستانی باکسر شعیب خان زہری نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
(سپورٹس جرنلسٹ)
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور ایئرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور مداحوں پاکستانی باکسر شعیب خان زہری کو ہار پہنائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر شعیب خان زہری کا عمان کے شہر مسقط میں انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ کا مقابلہ جیت کر وطن واپس پہنچ گئے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر مداحوں اور حکومتی آفیشلز کا شاندار استقبال کیا گیا
اور انھیں خوش آمدید کہنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پہچنچ گئی تھی دریں اثناء مسقط میں انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ کا مقابلہ سجا تھا
جس میں شعیب خان نے افغان باکسر کو ہراکر انٹرنیشنل باکسنگ ٹائٹل جیت لیا تھا اس موقع پر شعیب خان زہری نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں
اور پوری پاکستانی قوم کا اور ان کے ساتھ پاکستانی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ نے مجھے عزت دی ہے۔
انہوں نے کہا اس کے پیچھے میری بہت زیادہ محنت ہے اور میرے کوچنگ کرنے والوں کی بھی محنت شامل تھا آج میری جو جیت ہے اس کو اپنے ملک اور قوم کے نام کرتا ہوں میرا اصل سرمایہ میرا ملک اور قوم ہے آج جو مقام ملا ہے
مجھے قوم کی دعاؤں بدولت ملا ہے عمان میں جس طرح فائٹ سے گیم کا آغاز کیا تھا آج اللہ کا شکر ہے کہ جیتنے کے بعد اس مقام پر پہنچا ہوں اس کے علاوہ شعیب خان زہری کی فائٹ رواں سال کے آخری مہینے دسمبر میں بھارتی باکسر کے ساتھ ہوگی۔