لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف نے قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ ختم کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے 14 ٹی ٹوئنٹی اور دو 4 روزہ میچ کھیلنے تھے لیکن وہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث اس معاہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں سال جولائی سے ستمبر تک ایشیا کپ اور ایک تین ملکی سیریز کھیلنی ہے جبکہ انگلش کاؤنٹی سیزن بھی جولائی سے ستمبرتک ہی شیڈول ہے۔نوجوان کھلاڑی کو حال ہی میں دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے بھی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فہیم اشرف اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا معاہدہ ترک کر چکے ہیں۔