نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز کا انعقاد

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز مختلف ایج گروپ میں منعقد کئے گئے ، جس میں سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ بنوں ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، نارتھ وزیرستان ، سائوتھ وزیرستان ، لکی مروت ، کوہاٹ، چارسدہ ، مہمند ، خیبر، ملاکنڈ، سوات ، دیر اپر، دیر لوئر ، مردان ، صوابی اور نوشہرہ شامل ہیں ، ٹرائلز چارمختلف کیٹگریز میں لئے گئے جس میں انڈر14 ، انڈر16 اور انڈر18 بوائز اور انڈر18 گرلز کے ٹرائلز منعقد کئے گئے ۔سلیکشن کمیٹی میں حاجی محمد امجد ، میاں صداقت شاہ ، حیات اﷲاور ندیم شامل ہیں ،اس موقع پر ڈائریکٹرپی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میاں واحد شاہ مہمان خصوصی تھے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، میاں صداقت شاہ نے کہا کہ سو سے زائد کھلاڑیوں میں تین کھلاڑی انڈر14 ، چار کھلاڑی انڈر16 ، پانچ کھلاڑی انڈر18 اور پانچ گرلز انڈر18 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا۔ جو کہ چوبیس سے تیس جولائی تک سات روزہ کیمپ میں شرکت کرینگے ۔ اس سلسلے میں کیمپ کا انعقاد ایبٹ آباد میں کیاگیاہے ۔سلیکٹڈ کھلاڑی چوبیس تاریخ کو ایبٹ آباد جائیں گے تمام کھلاڑیوں کے فارم ب اور سمارٹ کارڈ ، دو عدد تصاویر مہیا کرنے کے پابند ہیں ۔ چیمپئن شپ یکم اگست سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایبٹ آباد میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد کررہی ہے ۔ اس موقع پر میاں صداقت شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ، ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے باہمی اشتراک سے منعقد کیاجارہا ہے ۔جس میں ملک بھر سے جونیئر بوائز اینڈ گرلز کی ٹیمیں شرکت کرینگے ۔

error: Content is protected !!