کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور عابدعلی کی سنچریاں

محمد عرفان کی 7 وکٹیں۔

 

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور عابدعلی کی سنچریاں ۔

محمد عرفان کی 7 وکٹیں۔

کراچی 25 فروری ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے نویں اور آخری راؤنڈ کے پہلے دن کے کھیل کی خاص بات اوجی ڈی سی ایل کے راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی سنچریاں اور کے آر ایل کے محمد عرفان کی 7 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

یاد رہے کہ آٹھ راؤنڈ کے اختتام پر پاکستان ٹیلی وژن 149 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی فائنل میں جگہ بناچکی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک ( 137 پوائنٹس ) اور غنی گلاس ( 112 پوائنٹس ) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فائنل 8 اپریل سے کھیلا جائے گا۔

منگل کے روز اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل نے ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 361 رنز بنائے تھے۔راجہ حمزہ وحید نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے ۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔

سرور آفریدی نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلی اور15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 123 رنز اسکور کیے۔منصور علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کی ٹیم واپڈا کے خلاف پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد نسیم نے 94 اور شاداب خان نے 70 رنز اسکور کیے اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 164 رنز کا اضافہ کیا۔

عاکف جاوید نے 55 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔خالد عثمان اور مجتبی خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

واپڈا نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 18 رنز بنائے تھے۔تینوں وکٹیں خرم شہزاد نے حاصل کیں۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد فیضان 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عرفان نے 44 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

کے آر ایل کی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مرزا سعد بیگ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کاشف بھٹی نے 37 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ رمیز عزیز نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 8 وکٹوں پر 270 رنز بنائے تھے ۔

عابدعلی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 173 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 31 ویں سنچری ہے۔

اسد رضانے 54 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!