چوتھے رمضان مہتاب چائولہ فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کا 20 مارچ سے آغاز
اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ ایونٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کرینگی، اولمپئین اصلاح الدین
چوتھے رمضان مہتاب چائولہ فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کا 20 مارچ سے آغاز
اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ ایونٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کرینگی،
اولمپئین اصلاح الدین
پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پاکستان ویٹرنز (بلیوز) اور ناظم آباد مجاہد کلب کے درمیان دس بجے شب کھیلا جائیگا
کراچی: چوتھا رمضان مہتاب چائولہ فلڈ لائٹ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات 20 مارچ سے اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں شروع ہوگا ،
پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پاکستان ویٹرنز کلب (بلیوز) اور ناظم آباد مجاہد کلب کے درمیان دس بجے شب کھیلا جائیگا ، مہتاب چائولہ کے فیملی ممبران ریحان چائولہ ، فرخ چائولہ، کاشف چائولہ اور نعمان چائولہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے۔
اکیڈمی کے روح رواں اور ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کے مطابق ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،
رائونڈ روبن لیگ کی بنیاد پر منعقد ہونیوالے ایونٹ کے سیمی فائنلز 25 مارچ اور فائنل 26 مارچ کو کھیلا جائیگا ، گروپ (اے) میں پاکستان ویٹرن کلب (گرین)، بلدیہ ہاکی کلب اور نور الیون شامل ہیں ۔
گروپ (بی) میں دفاعی چیمپیئن پاکستان ویٹرنز کلب (بلیوز) ، موورز الیون اور ناظم آباد مجاہد کلب شامل ہیں ۔ گروپ (سی) میں کراچی فٹنس کلب ، سی ہاکس اور ٹیلی کام جیمخانہ شامل ہیں ۔
گروپ (ڈی) میں حیدر آباد ہاکی کلب ، سینٹرل فٹنس اور ائیر پورٹ جیمخانہ کو رکھا گیا یے ۔ ان ٹیموں میں ملک کے مشہور اولمپئینز اور نامور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کھیلتے ہوئے دکھائی دینگے۔
ٹورنامنٹ کے ہر میچ کا دورانیہ 40 منٹس پر مشتمل ہوگا جس میں دس ، دس منٹس کے چار کوارٹر شامل ہونگے۔ اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں چالیس سال سے زائد عمر کے کھلاڑی شرکت کے اہل ہونگے ،
لیگ مرحلے میں روز تین میچز کھیلے جائینگے۔۔ سید سمیر حسین کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سید آل حسن آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے،
اسکے علاؤہ سید صغیر حسین ، عظمت پاشا اور اسد ظہیر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز کے فرائض نبھائینگے، ٹورنامنٹ آفیسرز میں طارق خان ، محمد واحد حسین ، محمد اسماعیل ، فرحان احمد ،
زاہد ، محمد شہباز ، عذیر احمد اور سعیدہ خانم شامل ہیں ، مسعود الرحمن کو امپائرز مینیجر اور ندیم سعید کو اسسٹنٹ امپائر منیجر مقرر کیا گیا ہے اسکے علاؤہ وقاص حسن ، فرحان قدیر ، عذیر احمد اور ظفیر احمد امپائرز مقرر کئے گئے ہیں ۔