کبڈی

کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرینگے ؛ خلیل الرحمان بودلہ

کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرینگے خلیل الرحمان بودلہ

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی سرپرستی کی جائے تو کوئی شک نہیں کہ ہمارے نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے جب سے حکومت سنبھالی ہے نوجوانوں کے لیے ہر سطح پر کام کررہی ہیں

ان خیالات کا اظہار تحصیل شجاعباد کی معروف سیاسی شخصیت خلیل الرحمن بودلہ نے وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025کے سلسلہ میں تحصیل شجاعباد کی کبڈی ٹیم کے ٹرائلز جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول شجاعباد میں منعقد ہوئے میں بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ان کے ہمراہ سابق ممبر مجلس عاملہ شجاعباد بار ایسوسی ایشن محمد طاہر علی قریشی عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان بشیر احمد نمائندہ سلیکشن کمیٹی بھی تھے معزز مہمان کا کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا

انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اور اس کی حکومتی سطح پر سرپرستی ہونا قابل تحسین ہے دریں اثنا منعقد کردہ ٹرائلزمیں شجاعباد کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا حتمی ٹیم کا اعلان 30مئی کے بعد کیا جائے گا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!