کرکٹ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 5 میں نہ رہا، بابر اعظم نویں نمبر پر چلے گئے

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 5 میں نہ رہا، بابر اعظم نویں نمبر پر چلے گئے

دبئی (سپورٹس لنک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 5 میں جگہ نہ بنا سکا۔

تازہ رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ 

بابر نے جاری ٹرائی نیشن سیریز میں 4 میچز میں صرف 118 رنز بنائے ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما چوتھے، 

افغانستان کے ابراہیم زدران پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں سنچری بنانے کے بعد وہ اگلے تین میچز میں صرف 51 رنز بنا سکے۔

بولنگ میں پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے، کپتان شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، انہوں نے ٹرائی سیریز میں 4 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 

جبکہ اسرار احمد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ حارث رؤف 9 درجے گر کر 29 ویں اور نسیم شاہ 6 درجے تنزلی کے بعد 53 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بولنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

تازہ ٹاپ 10 بیٹرز:1- شبمن گل (بھارت)، 2- ڈیرل مچل (نیوزی لینڈ)، 3- ویرات کوہلی (بھارت)، 4- روہت شرما (بھارت)، 5- ابراہیم زدران (افغانستان)، 6- شائی ہوپ، 7- بین ڈکٹ، 8- ہیری بروک، 9- بابر اعظم، 10- کے ایل راہول۔

Related Articles


Back to top button