قذافی اسٹیڈیم کے معمار کو خراجِ تحسین، نصرالدین مراد خان کے اعزاز میں یادگاری تختی نصب
قذافی اسٹیڈیم کے معمار کو خراجِ تحسین، نصرالدین مراد خان کے اعزاز میں یادگاری تختی نصب
لاہور (سپورٹس لنک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم کے معمار نصرالدین مراد خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے مرکزی داخلی دروازے پر یادگاری تختی نصب کر دی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کھیلا گیا میچ قذافی اسٹیڈیم میں مردوں کا 150 واں بین الاقوامی میچ تھا، اس تاریخی موقع پر یہ تختی نصب کی گئی۔یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی تقریب بدھ کے روز ہوئی،
تختی کی نقاب کشائی پنجاب کے سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر نے کی۔ تقریب میں نصرالدین مراد خان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی میرل مراد خان اور پی سی بی حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ روسی نژاد ترک النسل پاکستانی معمار اور سول انجینئر نصرالدین مراد خان نے 1959 میں قذافی اسٹیڈیم (اس وقت لاہور اسٹیڈیم) کی تعمیر کی نگرانی کی تھی۔
وہ لاہور کی مشہور یادگار مینارِ پاکستان کے بھی معمار تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 1963 میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا تھا