ٹٰینس

اشتر عالم خان کے لیے بڑا اعزاز، گورنر پنجاب نے کارکردگی کو سراہا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی کم عمر ٹینس اسٹار اشتر عالم خان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کی بھرپور پذیرائی

لاہور: آرمی پبلک اسکول فار انٹرنیشنل اسٹڈیز (APSIS) لاہور کے ہونہار طالب علم اور پاکستان کے

 صفِ اول کے جونیئر ٹینس کھلاڑیوں میں شامل اشتر عالم خان کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ٹینس کے میدان میں ان کی نمایاں کارکردگی،

 صلاحیتوں اور کھیل سے غیر معمولی لگن پر بھرپور سراہا۔

گورنر پنجاب نے نوجوان کھلاڑی کے ٹیلنٹ، محنت، عزم اور ٹینس کے لیے ان کی وابستگی کو قابلِ تحسین قرار

 دیتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

گورنر پنجاب کی جانب سے پذیرائی اشتر عالم خان کے لیے ایک اہم اعزاز اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے،

 جبکہ یہ اعتراف آرمی پبلک اسکول فار انٹرنیشنل اسٹڈیز لاہور کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

اس حوصلہ افزائی سے نوجوان ٹینس کھلاڑی کے اعتماد اور عزم کو مزید تقویت ملے گی اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

Related Articles


Back to top button