کرکٹ

اظہرعلی کی آواز میں ’’دل دل پاکستان‘‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کپتان اظہر علی ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

https://twitter.com/i/status/1205733153790480384

جب کہ ان کے ساتھ شان مسعود اور دیگر لوگ بھی کپتان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔دراصل ٹیم گراؤنڈ میں جانے کا انتظار کررہی تھی اور کپتان اظہر علی نے اس دوران ’’دل دل پاکستان‘‘ گاکر سب لوگوں کو محظوظ کیا۔

Related Articles


Back to top button