دیگر سپورٹس

اعزاز کا کامیاب دفاع: واپڈا نے 55 ویں نیشنل مینز جمناسٹک چمپیئن شپ جیت لی

اعزاز کا کامیاب دفاع: واپڈا نے 55 ویں نیشنل مینز جمناسٹک چمپیئن شپ جیت لی

واپڈا نے اپنے اعزاز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرتے ہوئے کراچی میں منعقد ہونے والی 55 ویں نیشنل جمناسٹک مینز چمپیئن شپ جیت لی۔

واپڈا کے جمناسٹ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت چمپیئن شپ میں چھائے رہے۔ واپڈا نے مجموعی طور پر 13 میڈلز حاصل کئے، جن میں ایک ٹیم، 5 انفرادی اور ایک بہترین پلیئر ایوارڈ سمیت 7 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز میڈلز شامل ہیں۔ پاکستان آرمی نے چمپیئن شپ میں دوسری جبکہ پاکستان ریلویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چمپیئن شپ میں 7 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز اور پاکستان پولیس جبکہ صوبائی ٹیموں میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا شامل ہیں۔ واپڈا کے سٹار جمناسٹ محمد افضل چمپیئن شپ میں بہترین نیشنل جمناسٹ قرار پائے۔

Related Articles


Back to top button