دیگر سپورٹس

لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک: انٹرنیشنل ویمن ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا

لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک: انٹرنیشنل ویمن ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ 2026ء میں انٹرنیشنل خواتین ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو نمائشی پولو میچ میں 6-4 سے ہرا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں خواتین کا ایگزی بیشن میچ دیکھنے کیلئے فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ 

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر آغا نجیب رضا، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سینئر ممبرز، پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد، فیملیز اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انٹرنیشنل خواتین ٹیم نے پاکستانی خواتین کو 6-4 سے ہرایا۔غیرملکی خواتین کی طرف سے الائس ویلس چار،سارہ گروور اور مینڈوازا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ 

پاکستانی خواتین کی طرف سے زارا شاہ نے دو گول سکور کیے جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ اختتامی تقریب میں لاہور پولو کلب میں مغل ملکہ نور جہا ں کے نام پر پولو ان پنک ٹرافی کو لانچ کیا۔

Related Articles


Back to top button